12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:24
ملازمہ کوقید رکھنے کا الزام،سعودی شہزادی امریکی عدالت میں پیش
جیو نیوز - نیویارک… ملازمہ کوامریکا لاکرقیدرکھنے کے الزام میں سعودی عرب کی ایک شہزادی کو عدالت میں پیش کیاگیا۔سعودی عرب کے شہزادے عبدالرحمان بن نصر کی ایک اہلیہ مشعیل الیبان کوکیلی فورنیاکے علاقے آئروائن میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے حراست میں لیاگیا۔البیان پرالزام ہے کہ وہ کینیاسے تعلق رکھنے والی اپنی ملازمہ کوامریکا لائیں اوراسے قیدی بناکررکھا۔دوسوبیس ڈالرماہانہ کے عوض اس سے سولہ سولہ گھنٹے خدمات لیں۔اسے کوئی چھٹی بھی نہیں دی جاتی تھی جبکہ شہزادی نے ملازمہ کاپاسپورٹ بھی ضبط کررکھاتھا۔شہزادی کی ضمانت ہوگئی ہے اورانھیں جیل سے رہاکردیاگیاہے، تاہم ان پراورنج کاوٴنٹی سے باہرنہ جانے،ملازمہ کاپاسپورٹ واپس کرنے اورجی پی ایس ڈیوائس ساتھ رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں جس کے ذریعے ان کی نقل وحرکت کی نگرانی کی جائیگی۔کیس کی مزیدسماعت انتیس جولائی کوہوگی۔