12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:6
انڈونیشیا میں سیکیورٹی فورسز نے جیل پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا
جیو نیوز - سماٹرا…انڈونیشیا کے جیل پر سیکیورٹی فورسز نے دوبار ہ کنٹرول حاصل کرلیا، بھاگ جانے والے قیدیوں کی تلاش جاری ہے ۔سماٹرا صوبے کے دارالحکومت میدان کی جیل میں بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف قیدیوں نے احتجاجاًکیا اور آگ لگادی ، جس سے جیل کی عمارت کو نقصان پہنچا، فسادات میں دہشت گردوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔جیل سے فرار ہونے والے 240 قیدیوں کی تلاش کی جارہی ہے ، اس جیل پر 5سو پولیس اہلکار اور3 سو فوجی پہلے ہی تعینات ہیں ۔