تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 14:24

نیپال میں مون سون بارشوں سے سیلاب،60افراد ہلاک

جیو نیوز - کھٹمنڈو…مون سون کی بارشوں نے بھارت کے بعد نیپال کا رخ کر لیا ہے، جہاں سیلاب کے باعث اب تک 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔نیپال میں مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچا ئی ہے اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ 6 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1 ہزار 8 سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھارت میں بارش کے باعث سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے تقریباً ساڑھے 5 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.