12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:8
چین میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 200سے زائد افراد ہلاک
جیو نیوز - بیجنگ …چین میں موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک اور لاپتہ افرادکی تعداد2 سو سے تجاوز کرگئی ہے ، چینی حکام کے مطابق گزشتہ روزصوبہ سی چوان میں سیلاب سے 31افراد ہلاک ہوئے تھے ، تقریبا166 تاحال لاپتہ ہیں ، ہزاروں افراد بے گھر ہیں، منسٹری آف سول افئیرز کے مطابق کئی روز سے جاری بارش میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں ، آج چین کے ساحل سے سمندری طوفان کے ٹکرانے کا بھی امکان ہے۔