13 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:7
چین میں جاری طوفانی بارشوں اور تائیوان میں طوفان کی تباہ کاریاں
جیو نیوز - بیجنگ… چین کے شمال مغربی صوبے سی چوان میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ میانگ یانگ کے ایک قصبے میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 454.5 ملی میٹر بارش رکارڈ کی جا چکی ہے۔ گزشتہ۔24 گھنٹوں سے جاری بارش سے دریا وٴں میں طغیانی آگئی اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ جس سے 10 افراد لاپتہ ہو گئے۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔دوسری جانب،تائیوان میں آنے والے سمندری طوفان سولک سے اب تک ایک شخص ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو ئے۔86 میل فی گھنٹہ سے 101 میل فی گھنٹہ کی طوفانی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے 5 لاکھ سے زائد مکانات بجلی سے محروم ہوگئے۔ ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوا اور پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد ،سمندری طوفان،سالک ،کا رخ چین کے ساحلی شہرفوجان اور زی جیانگ کی جانب کر لیا ہے۔