13 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:11
صومالیہ:افریقی یونین کی امن فوج کے قافلے پر خودکش حملہ،2افراد ہلاک
جیو نیوز - موغادیشو…صومالیہ میں افریقی یونین کی امن فوج کے قافلے پر خودکش حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں افریقی یونین کی امن فوج کے کے قافلے پر خودکش بمبار کے حملے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔خودکش بمبار نے افریقی یونین کے امن مشن کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کی گاڑی سڑک پر ہی کھڑی تھی،افریقی قافلے کے گزرنے پر خود کش بمبار نے اپنی گاڑی بکتر بند سے ٹکرا دی۔اس دھماکے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔ ابھی تک کسی گروہ یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔