تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جولائی 2013
وقت اشاعت: 15:23

چین میں طوفانی بارشیں، آبشار بھی بپھر گئی، پاٹ 400 میٹر تک پھیل گیا

جیو نیوز - بیجنگ … چین کے صوبے شانگ ژی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پْرسکون آبشار بھی بپھر گئی۔ جی ژیان کاوٴنٹی میں واقع دریائے زرد پر واقع ہوکو آبشار ان دنوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ، حالیہ بارشوں اور دریا میں پانی کی بلند ہوتی سطح کی وجہ سے اس آبشار کا پاٹ 400 میٹر تک پھیل چکا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آبشار اور دریا کا نظارہ کرنے والوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.