14 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:4
یمن : گھرمیں لگے جنریٹرمیں دھماکا، 14 افرادہلاک
جیو نیوز - صنعاء…جنگ نیوز… مغربی یمن میں ایک گھر کے اندر جنریٹر کے دھماکے کے نتیجے میں 14 افرادہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ صوبہ ماہویت میں ہفتہ کی رات کو ہوا جس سے دو منزلہ گھر منہدم ہوگئی ۔ دھماکے میں آٹھ خواتین سمیت 14 افرادہلاک ہوگئے ۔حادثے میں چار افراد شدید جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔