15 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:44
امریکا: ٹیکساس اور کیلیفورنیا میں تیل کے نئے ذخائر دریافت
جیو نیوز - واشنگٹن…جنگ نیوز… امریکی ریاست ٹیکساس اور کیلیفورنیا میں دریافت ہونے والے تیل کے ذخائر سے امریکہ کو امید ہے کہ 2020ء تک تیل کی پیداوار میں وہ سعودی عرب کے برابر پہنچ جائے گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جن امریکی ریاستوں میں تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں وہاں وسیع و عریض رقبہ پر تیل نکالنے کی مشینیں نصب کی جا چکی ہیں۔ جہاں ماہرین تیزی سے تیل نکالنے کے کام کی نگرانی کرنے میں مصروف ہیں۔