16 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:23
ناسا نے نیپچون کا14واں چاند دریافت کرلیا
جیو نیوز - نیویارک…امریکی خلائی ادارے ناسا نے نیپچون کے مدار میں نیا چاند دریافت کرلیا۔ناسا کے مطابق ماہر فلکیات نے سیارہ نیپچون کا 14واں چاند دریافت کیا ہے جو سیارے سے ایک لاکھ 5 ہزار 2سو 51 کیلومیٹر کی دوری پرواقع ہے۔بارہ میل قطرکایہ چاند نیپچون کے چاندوں میں سب سے چھوٹاہے۔ سیارہ نیپچون کا ٹریٹون نامی سب سے بڑا چاند 1846 میں دریافت کیا گیا تھا۔ ماہرین فلکیات نے سیارہ نیپچون کے 14ویں چاند کی تصویریں جاری کردی ہیں جو ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے لی گئی ہیں۔