تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:4

چین :مٹی کے تودے سے اپنے گھروں میں محصور9افراد کا بچالیا گیا

جیو نیوز - بیجنگ…چین کے ایک گاوٴں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے پہاڑوں پر پھنس جانے والے 9 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔۔چین کے قصبے ماوٴزیان میں طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 9 افراد اپنے گھروں میں محصور ہو گئے۔ وہ اپنے گھر اور مویشیوں کو چھوڑ کر نہیں جانا چا رہے تھے۔ لیکن ریسکیو عملے کے قائل کرنے پر انھیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ماوٴزیان قصبے میں اب تک 260 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے، جبکہ یہاں سالانہ500 ملی میٹر بارش کا رکارڈ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.