17 جولائی 2013
وقت اشاعت: 14:55
بنگلا دیش:جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو سزائے موت
جیو نیوز - ڈھاکا … بنگلا دیش میں جنگی جرائم کی عدالت نے جماعتِ اسلامی کے ایک اور رہنما علی احسن مجاہد کو سزائے موت سنا دی۔ خصوصی ٹریبونل کے مطابق 65 سالہ علی محمد مجاہد کو اقدام قتل سمیت 5 جرائم کا مرتکب پایا گیا۔ جونیئر اٹارنی جنرل ایم کے رحمان کے مطابق مجاہد کو 5 میں سے 3 الزامات میں سزائے موت سنائی گئی۔ جماعت اسلامی بنگلا دیش میں 18 پارٹیوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کو سزائیں سنائے جانے پر ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں جن کے دوران 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔