18 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:37
افغانستان :طالبان نے گولیاں مار کر 8 افغان مزدوروں کو ہلاک کردیا
جیو نیوز - کابل…اافغانستان میں طالبان نے امریکی فوجی اڈے پر کام کے لئے جانے والے 8 افغان مزدوروں کو ہلاک کردیا۔ واقعہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پڑوسی صوبے لوگرمیں پیش آیا،جہاں طالبان نے8 مزدوروں کوہلاک کردیا۔پولیس کاکہناہے کہ امریکی اڈے کو جانے والے مزدوروں کوزبردستی گاڑی سے اتار کر 2 سو میٹردورگاوٴں لے جایاگیا اور ایک ایک کر کے ان کے سرمیں گولی ماردی گئی۔صوبائی ترجمان کاکہناہے کہ مزدوروں کی لاشیں مل گئی ہیں ، جن کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب غریب اور عام مزدور تھے۔