19 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:27
امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر
جیو نیوز - نیویارک… نیویارک میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاپہنچا ۔انسان توانسان چڑیاگھرمیں جانوربھی پانی میں ڈبکیاں لگاتے رہے۔ ریاست کنیکٹی کٹ، میساچوسٹس،رہوڈآئی لینڈ ،لانگ آئی لینڈ نیویارک اوراوہائی میں گرمی سے بچنے کیلیے بچے بڑے فواروں میں کودپڑے ۔ٹھنڈاٹھنڈاپانی پیتے اوراس سے نہاتے رہے۔نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیاشہریوں نے اتنی تعدادمیں ایرکنڈیشنڈ چلائے کہ بجلی کی طلب کارکارڈبھی ٹوٹ گیا۔ کولمبس کے چڑیا گھرمیں پولربیئراوردیگرجانورتواپنے اے سی رومزسے باہرہی نہ نکلے جوباہرآئے وہ بھی تالاب میں غوطے لگاتے رہے۔ تاہم نیویارک سمیت کئی شہروں میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔