21 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:19
سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت، امریکا کے سوسے زائدشہروں میں مظاہرے
جیو نیوز - نیویارک… سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت میں ملوث شخص کوبری کیے جانے کے خلاف امریکامیں سوسے زائدشہروں میں مظاہرے کیے گئے امریکامیں سیاہ فام نوجوان ٹریوون مارٹن کے قاتل کوعدالت سے بری کیے جانے پر ملک کے عوام دوواضح حصوں میں بٹ گئے ہیں۔مقتول کے آبائی شہر میامی میں سیکڑوں افرادنے ریلی نکالی جس میں ٹریوون مارٹن کے والد نے بھی شرکت کی اور کہاکہ وہ انصاف کیلیے ہردروازہ کھٹکھائیں گے۔17برس کے سیاہ فام ٹریوون مارٹن کوسفیدفام جارج زمرمین نے مشتبہ شخص سمجھتے ہوئے سینے میں گولی ماردی تھی۔تاہم زمرمین کوپچھلے ہفتے فلوریڈرجیوری نے اسٹینڈیورگراونڈ قانون کے تحت بری کردیاتھا۔اس قانون کے تحت کوئی بھی شخص اپنی زندگی بچانے کیلیے اس شخص کوقتل کرسکتاہے جس سے مزاحمت کاخدشہ بھی نظرآجائے۔کیلیفورنیامیں جمع مظاہرین کاکہناتھاکہ اس قانون ہی کوختم کرناہوگا۔ریلی صدراوباماکی ریاست شکاگومیں بھی نکالی گئی۔خودصدراوبامابھی مقتول کواپنے بیٹے جیساقراردے چکے ہیں۔ امریکامیں بعض حلقوں کے نزدیک ٹریوون مارٹن کاقتل نسلی منافرت کااظہارتھاجبکہ دیگرکے نزدیک زمرمین نے اپنادفاع کیا۔تاہم امریکامیں انسانی حقوق کے رہ نما الشارپٹن نے توقع ظاہرکی ہے کہ ایسی ریلیوں کے نتیجے میں محکمہ انصاف قاتل جارج زمرمین کے خلاف سول رائٹس کامقدمہ چلانے پر مجبورہوجائے گا۔