22 جولائی 2013
وقت اشاعت: 1:44
میکسیکو میں تیل کی پائپ لائن میں دھماکا، 7افراد زخمی
جیو نیوز - میکسیکو…میکسیکو میں تیل کی پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے۔ ریاست میسکیو کے علاقے ٹونیٹال میں 30 انچ قطرکی تیل پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی اوردھوئیں کے بادل فضا پرچھاگئے۔ حکام کے مطابق پائپ لائن میں دھماکا تیل چرانے کی کوشش کے دوران ہوا۔پولیس اہلکاروں اورمقامی افرادنے موقع پرپہنچ کرآگ بجھانیکی کوشش کی جس کے دوران سات افرادزخمی ہوگئے۔