22 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:58
شام میں گولہ باری سے حضرت خالد بن ولید کے مزار کو نقصان
جیو نیوز - دمشق…شام میں باغیوں سے جھڑپ کے دوران حکومتی فورسز کی گولہ باری سے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار کوشدید نقصان پہنچا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے شہر حمص کو باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کیلئے سرکاری فوج کا آپریشن 4 ہفتے سے جاری ہے۔ شام کی ایک این جی او کے مطابق سرکاری فورس کی شیلنگ سے خالد بن ولید کے مزار اور ملحقہ مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ صحابی رسول حضرت خالد بن ولید کا مزار شام کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے۔ شام میں 28 ماہ سے جاری جھڑپوں میں کئی مقدس اور تاریخی مقامات متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے دمشق میں راکٹ حملے سے سیدہ زینب رضی اللہ تعالی عنہا کے مزار کوبھی نقصان پہنچ چکا ہے۔