تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:30

برطانوی شاہی خاندان میں ننھے مہمان کی آمد، کیٹ مڈلٹن اسپتال داخل

جیو نیوز - لندن … برطانوی شاہی خاندان کے ایک اور وارث کی آمد کسی بھی لمحے متوقع ہے، شہزادی کیتھرائن مڈلٹن لندن کے اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں، برطانیہ بھرمیں اس پرمسرت موقع پر جشن منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ لندن کے سینٹ میری اسپتال پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں، شہزادی کیتھرائن مڈل ٹن بچے کی ولادت کیلئے اسپتال میں داخل ہیں۔ شاہی خاندان کے ولی عہد شہزادے چارلس کے بڑے بیٹے ولیم کی ہونے والی اولاد تخت ِ برطانیہ کی وارث کہلائے گی۔ بچے کے نام، جنس اور تاریخ پیدائش پر لاکھوں پاوٴنڈ کی شرطیں لگ چکی ہیں۔ عالمی میڈیا نے اس خبر کو شہ سرخیوں میں جگہ دینے کیلئے اپنے نمائندے لندن بھیج دیئے ہیں۔ شاہی خاندان میں بھی اس خوش گوار لمحے کا بے تابی سے انتظارکیاجارہا ہے، بچے کی ولادت کا اعلان روایتی انداز میں بکنگھم پیلس کے باہر نصب بورڈ پرنوٹس لگا کرکیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.