23 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:32
میکسیکو میں کھدائی کے دوران ڈائنوسار کی دم دریافت
جیو نیوز - میکسیکو …میکسیکو میں ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران ڈائنوسار کی دم دریافت کی ہے۔جس کے بارے میں خیال ظاہرکیاگیاہے کہ یہ 7 کروڑ 20 لاکھ سال پرانی ہے۔ریاست coahuila کے صحرائی علاقے میں کھدائی کے دوران ملنے والی ڈائنوسارکی دم سولہ فٹ لمبی ہے۔پچھلے 20 دنوں سے ماہرین بڑی احتیاط کے ساتھ اس دم کی صفائی میں مصروف ہیں اور اس کے اوپری حصے سے مٹی کی تہہ کو صاف کیاجاچکا ہے۔اس دم میں 50 ریڑھ کی ہڈی کے جوڈ موجود ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جس مقام سے یہ دم ملی ہے وہاں ڈائنوسارکے جسم کی باقیات زمین کی گہرائی میں دب چکی ہیں جن کاملنامشکل ہے۔