تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جولائی 2013
وقت اشاعت: 14:29

چین میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 94 ہوگئی

جیو نیوز - بیجنگ…چین کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ، اس کام کے لئے تربیت یافتہ کتوں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ زلزلے سے دو ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہوگئے اور ساڑھے 22 ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ، ایک ہزارافراد زخمی اور سوا لاکھ افراد متاثر ہوئے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں پولیس اہل کار ، فوجی اور رضا کار امدادی آپریشن میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.