24 جولائی 2013
وقت اشاعت: 4:45
چین میں زمینی تودے گرنے سے28 گھر دب گئے
جیو نیوز - بیجنگ…چین کے صوبے سیچوان میں زمینی تودے کے گرنے سے 28 گھر اور تقریباً 6.6 ایکڑ زرعی زمین مٹی کے تودے کے نیچے دب گئی ہے۔ تودا گرنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ 2ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔ لیجاڈیم میں پہاڑ سے گرنے والے پتھر اور مٹی سے دریا کا بہاوٴ رک گیا جس سے ایک جھیل وجود میں آئی ہے۔