تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 جولائی 2013
وقت اشاعت: 14:49

عراق:کرکوک میں مساجد کے قریب دھماکے، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جیو نیوز - بغداد … عراق کے شہر کرکوک میں 2 مساجد کے قریب ہونیوالے بم دھماکوں میں کم ازکم 7 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کرکوک کے شمال میں واقع مساجد کے قریب سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کئے گئے، دھماکوں میں 7 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ عراق میں جولائی کے مہینے میں تشدد کے مختلف واقعات میں اب تک 700 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.