تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:22

سابق امریکی صدر جارج بش نے کینسرزدہ بچے کی خاطر سر منڈوا لیا

جیو نیوز - واشنگٹن…سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے سے یک جہتی کا اظہار کرنے کے لیے سر منڈوا لیا ۔سابق امریکی صدر جارج بش سینئر نے ایک سیکرٹ سروس ایجنٹ کے کینسر میں مبتلا بچے سے اظہار ہمدردی کے طور پر اپنے سر کے بال منڈوا دیے ہیں۔ پیٹرک نامی دو سالہ بچہ لیو کیمیا میں مبتلا ہے اور علاج کے نتیجے میں بچے کے بال گر رہے ہیں۔60 سال پہلے جارج بش کا ایک چار سال کا بیٹا بھی اسی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.