تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جولائی 2013
وقت اشاعت: 1:2

عراق: بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 28 افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد… عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 28 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں 80 کلو میٹر دور مقدادیہ کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بم ایک مارکیٹ میں کھڑی کار میں نصب تھا۔ ضلع عامریہ میں ایک بم پارک میں رکھا گیا تھا جہاں شادی کی تقریب چل رہی تھی، دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ بغداد کے جنوب مشرقی علاقے مدائن میں ایک کیفے کے قریب سڑک پر نصب بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ بغداد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں بھی 4 افراد ہلاک ہو ئے۔ موصل شہر میں فائرنگ اور بم دھماکے میں ایک پولیس آفیسر اور بچے سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ رواں ماہ کے دوران عراق میں مختلف پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 750 ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.