26 جولائی 2013
وقت اشاعت: 3:44
اسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی کلاشنکوف سی آئی اے عجائب گھر میں رکھ دی گئی
جیو نیوز - ورجینیا…القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ سے ملنے والی ان کی کلاشنکوف سی آئی اے کے ہیڈکواٹر کے خفیہ عجائب گھرمیں رکھی گئی ہے۔ امریکی شہر ورجینیا کے علاقے لینگلے میں واقع سی آئی اے ہیڈکواٹر میں موجود سامان میں جنگ عظیم دوم کے بعد خفیہ ادارے کی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں ملنے والی یادگاری چیزیں رکھی گئی ہیں۔ اسامہ بن لادن کی کلاشنکوف مئی 2011 میں آیبٹ آبادمیں ان کے کمپاوٴنڈ کی تیسری منزل سے ملی تھی۔ اس کے ساتھ القاعدہ سے متعلق ایک کتابچہ بھی رکھا گیا ہے جو افغانستان سے 2001 کے بعد ملا تھا۔ حساس نوعیت کے سامان کی وجہ سے عجائب گھر تک عوام کی رسائی نہیں۔