27 جولائی 2013
وقت اشاعت: 3:6
قاہرہ:محمد مرسی کے حامیوں اورمخالفین میں فائرنگ،8افرادہلاک
جیو نیوز - قاہرہ…مصر کے معزول صدر مرسی کی باقاعدہ گرفتاری کے بعد ان کی حمایت اور مخالفت میں دوبارہ مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر فوج کی حمایت میں لاکھوں افراد کا مظاہرہ جاری ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسکندریہ میں مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔محمد مرسی پر جیل توڑنے اورپولیس افسروں کے قتل میں فلسطینی تنظیم حماس کی مدد کے الزام میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ محمد مرسی پر مقدمے کے خلاف ان کے ہزاروں حامی قاہرہ اور اسکندریہ سمیت مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے۔ دوسری جانب مصری فوج کے سربراہ کی اپیل پر فوج کی حمایت میں بھی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ اسکندریہ میں مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں مسلح جھڑپوں میں 8افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر ایک بار پھر لاکھوں افراد نے پڑاوٴ ڈال لیا ہے جبکہ مرسی اور اخوان المسلمون کے حامی قاہرہ کی مرکزی مسجد کے باہر جمع ہیں۔ قاہرہ میں بھی مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جن میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔