29 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:19
عراق: مختلف مقامات پر بارہ کار دھماکے ، کم سے کم 44افراد ہلاک
جیو نیوز - بغداد…عراق میں مختلف مقامات پر بارہ کار دھماکوں میں کم سے کم 44افراد ہلاک ہوگئے۔عراقی سیکو رٹی اور طبی ذرائع کے مطابق بغداد کے مختلف علاقوں میں کار دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوت شہر میں دو کار حملوں میں کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔چار مزید افراد محمودیہ میں ہونے والے دھماکے میں مارے گئے۔ملک میں ہونے والے دھماکوں میں 129افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حضرت علی کے یوم شہادت کے موقع پر ان دنوں دنیا بھر سے لوگ نجف اور دیگر مقامات مقدسہ پہنچے ہیں۔صرف جولائی کے مہینے میں عراق میں پرتشدد واقعات اور دھماکوں میں 770 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔