30 جولائی 2013
وقت اشاعت: 19:56
اٹلی:میلان میں ہوا کے بگولوں نے درجن بھر لوگوں کو زخمی کردیا
جیو نیوز - میلان…اٹلی کے صوبے میلان میں ہوا کے بگولوں نے درجن بھر سے زائد لوگوں کو زخمی کردیا۔میلان کے علاقے ٹریزو سلادا اور گریزاگومیں ہوا کے بگولوں کے موبائل فون سے بنی ویڈیو میں محفو ظ کرلیا گیا۔ ایف ٹو ایف تھری کی شدت سے آنے والے بگولوں نے کئی مکانات اور عمارتوں کو متاثر کیا۔متعدد مقامات سے بجلی کے نظام میں خلل کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔بگولوں میں گردو غبار اور گنداُڑتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔