30 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:22
اٹلی: میلان میں بگولوں نے تباہی مچادی،متعد د افراد زخمی
جیو نیوز - اٹلی …اٹلی کے صوبے میلان میں ہواکے بگولوں نے درجن بھر سے زائد لوگوں کو زخمی کردیا۔میلان کے علاقے ٹریزو سلادا اور گریزاگومیں بگولوں کو موبائل فون سے بنی ویڈیو میں محفو ظ کرلیا گیا۔ ایف ٹو ایف تھری کی شدت سے آنے والے بگولوں نے کئی مکانات اور عمارتوں کو متاثر کیا۔عمارتوں کے شیشے توڑڈالے اورکئی مقامات پر بجلی کے نظام میں خلل پڑا۔اس ویڈیو میں بگولوں میں گردو غبار اور گند اڑتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔