31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:59
چین شدید گرمی کی لپیٹ میں،140سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں کہیں بارشیں ہو رہی ہیں تو کہیں سیلاب آ رہا ہے۔لیکن ان دنوں چین کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔چین کے شہر شنگھائی میں درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے۔جبکہ دیگر شہرتونگ چینگ،ہایان،ہینگزہو،نیگبو اورلینان بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،گرمی سے بچنے کیلئے لوگ چھتریوں کا استعمال کر رہے ہیں،پیڈسٹرین برج گرمی سے بچاوٴ کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں،شنگھائی میں گرمی کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ فرش پر رکھا ہوا کچا گوشت،سورج کی تپش سے 10 منٹ میں ہی پک جاتا ہے۔140سالوں میں یہ سب سے گرم ترین مہینہ ہے۔گزشتہ دن شنگھائی میں درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ رکارڈ کیاگیا۔