تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 14:14

امریکی حکومت نوجوان کو41لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

جیو نیوز - واشنگٹن…بے قصور نوجوان کو چار روز تک بھوکا پیاسا قید رکھنے پر امریکی حکومت کو اکتالیس لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنا پڑیگاسین ڈیاگو کے 25سالہ طالب علم ڈینیل چونک نے انسداد منشیات ادارے کے انتہائی تنگ قید خانے میں شدید اذیت برداشت کی ، اسے چار روز تک بھوکا پیاسا چھوڑ کر کسی نے پلٹ کر خبر نہ لی ، ایک کمرہ جہاں نہ کوئی روشن دان تھا نہ ہوا کا گزر بسر ، ڈینیل چیختا چلاتا رہا ، دروازے کو پیٹا مگر کسی نے نہ سنی، ان تکالیف کی وجہ سے ڈینیل کے گردے بھی ناکارہ ہوگئے ، ڈینیل کے ساتھ ایسا کیوں ہوا، اس کے وکلا کے مطابق ڈرگ انفورسمنٹ اتھارٹی نے مجرمانہ غفلت پر اب تک کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دیا، تاہم حکومت اور ڈینیل کے درمیان معاملہ اکتالیس لاکھ ڈالر کی ادائیگی پر طے ہوگیا ہے ، ڈینیل چونگ کو 2012 میں اس کے دوست کے گھر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جہاں سے منشیات برآمد ہوئی تاہم اسے بے قصور قرار دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.