2 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:21
کولمبیا میں سونے کی کان منہدم،3 کان کن ہلاک
جیو نیوز - بگوٹا…جنوب مغربی کولمبیا میں سونے کی کان منہدم ہونے کے نتیجے میں 3کان کن ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ حادثہ کیوکا کے علاقے میں پیش آیا جہاں پر کان کن کان کے اندر کام کر رہے تھے کہ اچانک کان منہدم ہوگئی۔ حادثے میں 3کان کن ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو بھی شمال مغربی کولمبیا میں سونے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے تین کان کن ہلاک اور 9زخمی ہوگئے تھے۔