2 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:21
چین: صوبہ ہونان میں 5طالبعلم تالاب میں ڈوب کر ہلاک
جیو نیوز - بیجنگ…وسطی چین کے صوبہ ہونان میں 5طالب علم تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ون ٹانگ ٹاوٴن شپ میں طالب علم تالاب میں تیراکی کر رہے تھے جہاں وہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ مقامی افراد نے ان کی لاشیں تالاب سے باہر نکالیں۔ حکام کے مطابق مقامی لوگوں نے طالب علموں کو تالاب میں نہانے پر پابندی کی وجہ سے انہیں نہانے سے منع کیا تاہم وہ نہیں مانے اور ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے بچے مقامی جونیئر ہائی اسکول کے طالب علم تھے۔ پولیس اور ایجوکیشن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔