تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اگست 2013
وقت اشاعت: 16:44

نومنتخب ایرانی صدر حسن روحانی نے حلف اُٹھالیا

جیو نیوز - تہران…نومنتخب ایرانی صدر حسن روحانی نے آج ایرانی پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی۔نو منتخب ایرانی صدر حسن روحانی نے آج تہران میں پارلیمنٹ ہاوٴس میں حلف اٹھایا۔تقریب حلف برداری میں ملائیشیا ،افغانستان ،پاکستان اور ترکی سمیت کئی ممالک کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی ،صدرآصف علی زرداری نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی ،حلف اٹھانے کے بعد خطاب میں ایرانی صدر کا کہناتھا کہ ایران خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور ایران سے روابط صرف مذاکرات کے ذریعے قائم کیے جاسکتے ہیں۔حلف اٹھانے کے بعدانہوں نے اپنی کابینہ کاانتخاب کیا ،حسن روحانی رواں برس جون میں ایران میں ہونے والے صدراتی انتخابات میں 60 فیصد ووٹ لے کر ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.