تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اگست 2013
وقت اشاعت: 20:28

ریزرو بینک آف انڈیا میں کروڑوں روپے کے جعلی نوٹ موجود

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں کروڑوں روپے کے جعلی نوٹ ریزروبینک آف انڈیا کے خزانے میں موجود ہیں۔یہ انکشاف ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برسوں میں کروڑوں روپے مالیت کے ایسے نوٹ ریزروبینک آف انڈیا کے خزانے میں پہنچتے رہے ہیں جوبھارتی چھاپے خانے میں نہیں چھاپے گئے۔ پانچ سو اور ہزار روپے والے یہ جعلی نوٹ مرکزی بینک کے پاس کیسے پہنچے یہ ایک معمہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق چھاپے گئے نوٹوں اوربینک میں موجود نوٹوں کی تعداد میں فرق ہے۔ بینک کے پاس 970 کروڑ کے نوٹ زیادہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.