5 اگست 2013
وقت اشاعت: 6:59
زمبابوے:رابرٹ موگابے کے ایک مرتبہ پھر صدر منتخب
جیو نیوز - ہرارے… زمبابوے میں رابرٹ موگابے کے ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہونے پر ان کے حامیوں نے دارالحکومت ہرارے میں جشن منایا۔رابرٹ مگابے زمبابوے کا صدر منتخب ہونے پر دارالحکومت ہرارے میں حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی،انہوں رقص کیا اور اپنے رہنما کے حق میں نعرے لگائے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدر موگابے نے 61 فیصد جبکہ مدمقابل مورگن تسونگری نے 34 فیصد ووٹ حاصل کئے۔رابرٹ موگابے کی پارٹی زمبابوے افریقن نیشن یونین پیٹریاٹ فرنٹ نے 210 نشستوں پر مشتمل پارلیمان میں 158 نشستیں حاصل کی ہیں اور پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔اپوزیشن رہنما مورگین تسونگری نے انتخابات میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔