5 اگست 2013
وقت اشاعت: 23:21
امریکی ریاست کنیکٹی کیٹ کے ایئر پورٹ پربم کی دھمکی دینے والا گرفتار
جیو نیوز - بوسٹن: امریکی ریاست کنیکٹی کیٹ کے ایئر پورٹ پربم کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کنیکٹی کیٹ کے ایئر پورٹ پربم کی دھمکی دینے والے کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ چیکنگ کے دوران مشتبہ شخص سے کوئی خطرناک چیز برآمد نہیں ہوئی۔ امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق مشتبہ شخص کی دھمکی کی وجہ سے2پروازوں کی راونگی میں تاخیرہوئی۔