6 اگست 2013
وقت اشاعت: 15:11
چین کے گاوٴں میں آگ لگنے سے 58 گھر تباہ
جیو نیوز - بیجنگ…چین کے صوبے ہنان کے گاوٴں میں آگ لگنے سے 58 گھر تباہ ہوگئے جس سے 250 افراد بے گھر ہوگئے۔صوبے ہنان کے گاوٴں میں تمام مکانات قدیم طرز کے اور لکڑی سے تعمیر شدہ تھے۔ ایک گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے سب گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی فائربریگیڈ نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی انتظامیہ نے بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں بنادی ہیں جہاں انھیں خوراک، کمبل اور دیگر اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔