7 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:6
نذیر گروپ کے سربراہ بہاول خان عالمی دہشت گرد قرار
جیو نیوز - نیویارک…امریکا نے کمانڈر نذیر گروپ کے سربراہ بہاول خان کو عالمی دہشت گرد قراردے دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ امریکی تحویل میں وہ ساری ملکیت جس میں طالبان کمانڈرنذیرگروپ کے لیڈر بہاول خان کاکوئی مفاد وابستہ ہومنجمد کردی گئی ہے۔امریکی شہریوں اور کمپنیوں کو بہاول خان سے کسی طرح کے بھی کاروبار یا لین دین کی ممانعت ہوگی۔بیان کے مطابق یہ فیصلہ بہاول خان اورکمانڈرنذیرگروپ کی جانب سے القاعدہ کی حمایت اورافغانستان میں حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد کی گیاہے۔