تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:27

القاعدہ جدید ترین مائع بم کی تیاری کے قریب

جیو نیوز - نیویارک…امریکی حکام میں یہ خدشات بڑھتے جارہے ہیں کہ القاعدہ تنظیم حملے کے لئے جدید ترین مائع بم استعمال کرسکتی ہے جس کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا۔القاعدہ نے نیا بم تیار کرلیا ،مائع بم، ناقابل پکڑائی اور یہ بم تیار کیا ہے کہ القاعدہ کے اہم کارندے نے جس کا توڑ امریکا کے پاس نہیں ، خود امریکی حکام بھی اعتراف کرچکے ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ نئی تکنیک کے تحت دہشت گرد عام کپڑوں کو لکویڈ ایکسپلوڑو میں ڈبوئیں گے اور خشک ہونے پر یہ کپڑے خود دھماکا خیز ہوجائیں گے۔ ایک سینئر امریکی افسر کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی اقدامات کے تحت فی الوقت اس مائع بم کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ لکویڈ ایکسپلوڑو کا حربہ یمن میں القاعدہ کے بم بنانے کے ماہر ابراہیم العسیری نے تیار کیا ہے۔ امریکی عہدے دار نے اس بم کی تیاری کو انتہائی ذہانت کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.