تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2013
وقت اشاعت: 20:38

آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر جموں کشمیر میں ہڑتال

جیو نیوز - سری نگر … جموں کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے، سری نگر میں کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ کشتواڑ میں گزشتہ ہفتے ہونے والے فسادات کے خلاف آل پارٹیز حریت نے ہڑتال کی اپیل کی تھی، ہڑتال کے باعث سری نگر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، ٹرانسپورٹ اورتعلیمی ادارے بھی بند اورسڑکیں سنسان ہیں، کشتواڑ کے فسادات میں 2 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کشمیریوں نے ولیج ڈیفنس کمیٹیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سری نگر اور دیگر قصبوں میں بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے بڑی تعداد میں بھارتی پولیس تعینات ہے کچھ روز پہلے ان علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.