تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:18

چین: بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے22 افراد ہلاک

جیو نیوز - بیجنگ…چین میں سمندری طوفان کے بعد موسلادھار بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے مشکلات میں اضافہ کردیا۔چین کے مختلف علاقوں میں سمندری طوفانUtor کے بعد تیز ہواوں کے ساتھ بارش جاری ہے ، صوبہ ہنان ، گوانگ ژی اور گوانگ ڈونگ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بھی آلیا۔گوانگ ڈونگ میں جمعے سے آنے والے سیلاب سے 22 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ40 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے۔جنوبی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گھر اور گاڑیاں مٹی تلے دب گئیں ۔ 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ریسکیو حکام لاپتہ افراد کی تلاش کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.