تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:13

شامی فوج نے 6سو افراد کوہلاک کر دیا، انسانی حقوق کا دعویٰ

جیو نیوز - دمشق…شام کے ایک انسانی حقوق گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری فوج نے کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرکے چھ سو سے زائد لوگوں کوہلاک کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بدھ کے صبح دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقہ الغوطہ پر شام کی فضائیہ نے زہریلی گیس سے عوام پر حملہ کردیا جسکے نتیجے میں اب تک 635 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد مزید بڑھنے کی توقع ہے۔عربی ٹی وی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں نوجوان سمیت خواتین اور نونہال بچوں کو تڑپتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ایک معالج کے مطابق سرکاری فوج نے سارین گیس سے حملہ کیا ہے اور صرف زملکا اسپتال میں دو سو افراد کی لاشیں موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.