21 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:46
مقبوضہ کشمیر میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش کیخلاف احتجاج
جیو نیوز - سری نگر … مقبوضہ کشمیر میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، جبکہ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ مقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبے کلگام میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش کیخلاف علاقے کے مکین سڑکوں پر آگئے اور احتجاج کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسوگیس پھینکی ، مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴ بھی کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔