24 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:50
بولیویا :جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی30 افراد ہلاک
جیو نیوز - پالما سولا…بولیویا کی ایک جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران کم سے کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والویں میں 18 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق جمعہ کے روز پالما سولا جیل میں دو حریف گروپوں کے درمیان ہونے والی اس لڑائی میں قیدیوں نے گیس سلنڈراستعمال کئے ، جس کے باعث متعدد قیدی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔60 افراد زخمی ہیں، حکام کے مطابق علاقائی دارالحکومت سانتا کروز کے مضافات میں واقع اس جیل میں پھوٹ پڑنے والے ان ہنگاموں پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔