24 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:6
بھارت:خاتون فوٹوگرافرسے اجتماعی زیادتی ،دوملزم گرفتار، 4 کی تلاش
جیو نیوز - ممبئی…ممبئی میں خاتون فوٹوگرافرکے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث ،دوسرے ملز م کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دیگر 4 افراد کی بھی شناخت کے بعد تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ایک انگریزی میگزین کے لیے کام کرنے والی20 سالہ خاتون صحافی فیکٹری کی تصاویر لے رہی تھی ، کہ پانچ افراد نے اُنہیں فیکٹری کے اندر جانے کی پیش کش کی وہیں اُنہوں نے خاتون صحافی کوزیادتی کا نشانہ بنایا،اور اُس کے ساتھ موجودمرد صحافی کو مارا پیٹا۔ متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے 16افراد کو گرفتار کیاتھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔خاتون فوٹوگرافرکے ساتھ اجتماعی زیادتی کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاجب ھی جاری ہے۔ ممبئی،لکھنواورامرتسرسمیت کئی شہروں میں صحافیوں نے بھی مظاہرے کئے ہیں۔