تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:54

اوباما کا برطانوی وزیرعظم کو فون، شام کی صورتحال پر بات چیت

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدربارک اوباما اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے شام میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر اظہار تشویش کیا ہے۔ دونوں رہنماوٴں نے شامی حکومت کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔وائٹ ہاوس سے جاری بیان کے مطابق صدر بارک اوباما اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کے معاملے پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماوٴں نے شامی حکومت کے خلاف عالمی برادری کے ردعمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بارک اوباما کو شام کے خلاف فوجی کارروائی کے ممکنہ آپشن پر مشتمل سیکیورٹی مشیروں کی تجاویز بھی موصول ہوئی ہیں۔ ان تجاویز کی بنیاد پر طے کیا جائے گا کہ امریکا اوراس کے اتحادی شامی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا کس طرح جواب دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.