تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:7

شام کی اقوام متحدہ کوکیمیائی ہتھیاروں سے متاثرہ مقام کے دورے کی اجازت

جیو نیوز - قاہرہ…شام کی حکومت نے اقوام متحدہ معائنہ کمیشن کو کیمیائی ہتھیاروں کے متاثرہ مقام کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ۔مصری وزارت خارجہ کے مطابق شامی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو مشتبہ مقام کے معائنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جہاں اقوام متحدہ کی تفتیشی ٹیم حکومت کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کیے جانے یا نہ کیے جانے کا پتہ چلائے گی، شامی حکومت نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو تفتیش کے دوران جنگ بندی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.