25 اگست 2013
وقت اشاعت: 20:16
بھارت: خاتون صحافی کے ساتھ زیادتی کرنے والا پانچواں ملزم گرفتار
جیو نیوز - ممبئی…بھارت میں خاتون صحافی کے ساتھ زیادتی کرنے والے پانچویں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ممبئی پولیس نے نئی دلی سے مبینہ طور پر 22سالہ خاتون فوٹو جرنلسٹ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ خاتون کو تین دن پہلے پانچ افراد نے اْس وقت زیادتی کانشانہ بنایا جب وہ فوٹ شوٹ کے لئے شکتی مل کے علاقے میں گئی۔ ممبئی پولیس نے واقعے میں ملوث چوتھے ملزم قاسم بنگالی کو آج صبح گرفتار کیا تھا۔ ایک گرفتار ملزم کی عمر سولہ سال بتائی گئی ہے۔