تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:34

میکسیکو میں ٹرین الٹ گئی،5 افراد ہلاک، 35 زخمی

جیو نیوز - میکسیکوسٹی…میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ایک ٹرین الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔دا بیسٹ (The Beast) کے نام سے مشہور مال بردار ٹرین اکثر امریکا کی جانب جانے والے تارکینِ وطن استعمال کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ ٹرین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹریک سے اتری اور پھر الٹ گئی۔ حادثے کے مقام پر ریسکیو کا کام جاری ہے۔ زخمیوں میں سے 16 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.